قومی کرکٹ ٹیم جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، ٹیم پانچ ون ڈے اور تین ٹی 20 میچ کھیلے گی

اتوار 10 دسمبر 2017 14:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) قومی کرکٹ ٹیم جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ پانچ ون ڈے اور تین ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم دورے کا آغاز 3 جنوری کو نیوزی لینڈ الیون کے خلاف ٹور میچ سے کرے گی۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 9 جنوری نیلسن، تیسرا 13 جنوری کو ڈنیڈن، چوتھا 16 جنوری کو ہیملٹن اور پانچواں 19 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 22 جنوری کو ویلنگٹن، دوسرا 25 جنوری کو آکلینڈ اور تیسرا 28 جنوری کو مانٹ مانگینوئی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں