انٹر یونیورسٹی بوائز والی بال چیمپیئن شپ زون ایچ کا شاندار آغاز ہو گیا

منگل 13 فروری 2018 21:54

انٹر یونیورسٹی بوائز والی بال چیمپیئن شپ زون ایچ کا شاندار آغاز ہو گیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) انٹر یونیورسٹی بوائز والی بال چیمپیئن شپ زون ایچ کا شاندار آغاز ہو گیا۔ افتتاحی میچ میں سندھ یونیورسٹی جامشورو نے فتح حاصل کی۔ مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے زیر اہتمام ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے مہران یونیورسٹی سپورٹس جمنازیم میں ایونٹ کا افتتاح مہران یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس انجینئر سلیم احمد میمن نے کیا جبکہ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالغفار چانڈیو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس عبدالفتح کندھر، سندھ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس اجوید احمد بھٹی، سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن علی بابا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری پرویز احمد شیخ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

افتتاحی میچ میں سندھ یونیورسٹی جامشورو نے میزبان مہران یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کو (9-25), (14-25) اور (15-25) سے شکست دی جبکہ شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور نے قائد عوام یونیورسٹی بینظرآباد کو (16-25), (7-25) اور (5-25) سے شکست دی۔ نمایاں کھلاڑیوں میں احمد علی, آصف, نوید ایاز, رضوان, اظہارالدین میمن,غلام اکبر میمن, محمد اختر چنا، محمد حسن، عبدالشکور، زین العابدین اور دیگر شامل ہیں۔ میچز کو پاکستان والی بال فیڈریشن اور سندھ کے آفیشلز پرویز احمد شیخ, عبدالرحیم راجپوت,شہباز باجوہ اور حضرت احمد نے سپروائز کیا جبکہ زوہیب حسن, ذوالفقار سہتو, ظہیرالدین اور دانش الدین دیگر ججز میں شامل تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں