پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری ایشین سائکلنگ کنفیڈریشن کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کیلئے پرسوں ملائشیاء روانہ ہوں گے

بدھ 14 فروری 2018 12:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر کوکب ندیم وڑائچ اور سیکرٹری سید اظہر علی شاہ ایشین سائکلنگ کنفیڈریشن کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کیلئے (کل)جمعہ کو ملائشیاء روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس18 فروری کو ملائشیاء میں ہوگا۔ کوکب ندیم وڑائچ ایشیاء کی دستور کمیٹی کے رکن ہیں۔ اس اجلاس میں ایشیاء میں سائکلنگ کے حوالے سے آئین میں ترمیم کے حوالے سے غور کیا جائے گا جبکہ جنرل کونسل کا اجلاس 19 فروری کو ہوگا جس میں آنے والے ایونٹس کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں