پی ایس ایل 2018 کی جیت، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے تقریب 8اپریل کو ہو گی

قومی کرکٹرز‘ وزراء اور اراکین پارلیمنٹ شرکت کریں گے‘ اس سلسلے میں ٹرافی پریڈ ڈی چوک سے شروع ہوگی

منگل 3 اپریل 2018 15:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اپریل2018ء) اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پی ایس ایل 2018 میں جیت کی خوشی میں تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے یہ تقریب 8اپریل کو منعقد کی جائے گی جس میں قومی کرکٹرز‘ وزراء اور اراکین پارلیمنٹ شرکت کریں گے‘ اس سلسلے میں ٹرافی پریڈ ڈی چوک سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں جیت پر جشن منانے کا اعلان کیا گیا اس سلسلے میں آٹھ اپریل کو خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے تقریب میں جیت کی ٹرافی کی رونمائی کے ساتھ ساتھ پریڈ بھی ہوگی۔ کپتان مصباح الحق کی قیادت میں ٹرافی پریڈ ڈی چوک سے شروع ہوگی تقریب میں قومی کرکٹرز‘ وزراء اور اراکین پارلیمنٹ بھی شرکت کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں