آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، شاداب خان 20 فیصد میچ فیس سے محروم، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی حصے میں آ گیا

منگل 3 اپریل 2018 17:37

آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، شاداب خان 20 فیصد میچ فیس سے محروم، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی حصے میں آ گیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) پاکستانی سپنر شاداب خان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 20 فیصد میچ فیس سے محروم ہو گئے جبکہ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی ان کے کھاتے میں ڈال دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں ہدف کے تعاقب میں کالی آندھی کی اننگز کے نویں اوور میں شاداب خان نے چیڈ وک والٹن کو آئوٹ کرنے کے بعد ان کی طرف اشارہ کر کے نامناسب زبان استعمال کی، والٹن نے شاداب کے خلاف پہلے اوور میں 11 رنز بٹورے تھے۔

آئی سی سی میچ ریفری ڈیوڈ بون نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے شاداب خان کو آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا جبکہ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی ان کے حصے میں ڈال دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں