رمضان المبارک ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ 25 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

پیر 21 مئی 2018 14:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام رمضان المبارک ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 25 مئی سے لیڑر سٹی بائولنگ کلب، صفا گولڈ، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپئن شپ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

چیمپئن شپ میں ماسٹر سنگلز مقابلے ہونگے۔ چیمپئن شپ تین روز تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والا ہر کھلاڑی روزانہ پانچ گیمز کھیلے گا اور تین روز میں پندرہ گیمز مکمل کر ے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 27 مئی کو ہوگی جس میں چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، نقد کیش ایواڈ اور دیگر تقسیم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اعجاز الرحمن نے بتایاکہ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام ہرسال رمضان المبارک کے نام سے چیمپئن شپ منعقد کروائی جاتی ہے جس راولپنڈی اور اسلام آباد کے کثیر تعداد میں کھلاڑی حصہ لیتے ہیں، اس چیمپئن شپ سے کثیر تعداد میں نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے جس کو بعد میں تربیتی کیمپ میں مدعو کرکے جدید اور اعلی تربیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان ڈے، جشن آزادی، یوم دفاع، قائداعظم ڈے پر بھی ایسی طرح کے مقابلوں کا انعقاد کیا جاتاہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں