پاکستانی اسکوائش کھلاڑی فرحان زمان اور سعدیہ گل نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

ہفتہ 14 جولائی 2018 14:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) پاکستان کے انٹرنیشنل اسکواش کھلاڑی فرحان زمان اور ویمن انٹرنیشنل کھلاڑی سعدیہ گل نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔

(جاری ہے)

کراچی میں انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے والے پشاور کے فرحان زمان اور بنوں کی سعدیہ گل کی نکاح کی تقریب میں عزیز و اقارب شریک ہوئے۔ تقریب میں دونوں کھلاڑیوں نے اپنے ہاتھ میں اسکواش ریکٹ پکڑ کر تصاویر بھی بنوائیں۔ سابق عالمی چیمپیئن قمر زمان کے بھتیجے فخر زمان نے کہا کہ مجھے سعدیہ پسند تھیں، ان کو جیتنے کے لیے والدین کو راضی کیا، اب ہم دونوں مل کر اپنے ملک کے لیے انٹرنیشنل اسکواش میں مزید اعزازات حاصل کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں