چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چمپئن شپ رواں سال ستمبر میں اسلام آباد میںکھیلی جائیگی

انٹرنیشنل ایونٹ میں مردوں کے 30ہزار ڈالرز ،خواتین کے 10ہزار امریکی ڈالرز کے مقابلے منعقد ہونگے

ہفتہ 14 جولائی 2018 14:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چمپئن شپ رواں سال ستمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 10ستمبر سے مصحف اسکواش کمپلیکس میں کھیلے جانیوالے انٹرنیشنل ایونٹ میں مردوں کے 30ہزار ڈالرز جبکہ خواتین کے 10ہزار امریکی ڈالرز کے مقابلے منعقد ہونگے ۔

دونوں انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں ہالینڈ,ملائشیا,,مصر,, ہانگ کانگ, آسٹریا, ایران , تھائی لینڈ اورپاکستان سمیت دیگر ممالک کے پلیئرز ایکشن میں دکھائی دینگے ۔ 30ہزار ڈالرز کی مینز کیٹگری میں ہانگ کانگ کے لیو آو چمپئن شپ کے ٹاپ سیڈ ہونگے جبکہ 10ہزار ڈالرز کی وویمنز کیٹگری میں مصر کی روان آلاربے ٹاپ سیڈ ہونگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں