پاکستان سپورٹس بورڈ میں غیر قانونی ترقی کا معاملہ،

محمد شاہد السلام کی ترقی سے متعلق انکوائری رپورٹ طلب شاہد السلام کی گریڈ 19میں ترقی غیر قانونی طور پر دی گئی ، وزارت نے سپورٹس بورڈ سے سفارشارت بھی مانگ لی

پیر 16 جولائی 2018 13:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان سپورٹس بورڈ میں غیر قانونی طور پر گریڈ 19میں ترقی پانے والے افسر محمد شاہد السلام کی پروموشن کے حوالے سے انکوائری رپورٹ طلب کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق محمد شاہد السلام کی گریڈ 18سے گریڈ 19کی ترقی کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کی انکوائری کمیٹی نے غیر قانونی اور خلاف ضابطہ قرار دے رکھا ہے اور اس حوالے سے شاہد السلام کا کیس عدالت میں بھی چل رہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ نے شاہد السلام کے غیر ذمہ دار رویئے اور نا اہلی کے باعث ان سے پی ایس بی کے ڈپٹی ڈی جی ٹیکنیکل اینڈ ٹریننگ کا چارج واپس لیکر انہیں اکیڈمک ونگ بھجوا دیا تھا اور میڈیا میں آنیوالی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت بین الصوبائی رابطہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان سپورٹس بورڈ سے انکوائری رپورٹ طلب کر لی اور پاکستان سپورٹس بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ انکوائری رپورٹ کیساتھ سپورٹس بورڈ حقئا پر مبنی اپنی سفارشات سے بھی آگاہ کرئے جن کی روشنی میں وزارت مذکورہ افسر کی پروموشن کو غیر قانونی قرار دینے سے متعلق فیصلہ کرنے کیلئے سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کو سفارشات بھجوائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں