علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید دو میچز کل کھیلے جائینگے

منگل 17 جولائی 2018 12:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید دو میچز کل بدھ کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں کالونی لائینز کا مقابلہ این ٹی ایس سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں لیڈنگ یونٹ اے اور یونٹی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری محمد ایاس نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں لیگ کی لیگ کی بنیاد پر حصہ لے رہی ہیں جن میں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں رائل کلب، سروے آف پاکستان،ایچ جے اے (اذکار)، لیڈنگ یونٹ بی اور کالونی فائیٹر ، گروپ بی میں پی پی یو، ہائر ایجوکیشن کمیشن، کالونی ینگ، ڈیفینس اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اے، گروپ سی میں کالونی لائن، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بی، خازان، ایم سی ایس اور این ٹی ایس جبکہ گروپ ڈی میں لیڈنگ یونٹ اے، نمل یونیورسٹی، یونٹی، منسٹری آف فنانس اور پی ٹی وی شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں