گنگال فٹ بال ٹورنامنٹ، غوری کلب اور بولان کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ بارش کی نذر

منگل 17 جولائی 2018 13:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) گنگال فٹ بال ٹورنامنٹ میں غوری کلب اور بولان کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ اب یہ میچ کل بدھ کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں مہران کلب، اکبر کلب، گنگال کلب، بولان کلب، غوری کلب، بارہ کہو کلب اور القائم کلب شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ پی ایف ایف رولز کے مطابق ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں