علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایم سی ایس نے کالونی لائنز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

جمعرات 19 جولائی 2018 12:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایم سی ایس نے کالونی لائنز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں کالونی لائینز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز بنائے، عدنان نے 19 رنز اور عاصم 18 رنز بنائے، نعیم نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں ایم سی ایس نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا، افتخار نے 42 رنراور ناصر نے 19 رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

افتخار مین آف دی میچ قرار پائے، ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری محمد ایاس نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں لیگ کی لیگ کی بنیاد پر حصہ لے رہی ہیں جن میں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں رائل کلب، سروے آف پاکستان،ایچ جے اے (اذکار)، لیڈنگ یونٹ بی اور کالونی فائیٹر ، گروپ بی میں پی پی یو، ہائر ایجوکیشن کمیشن، کالونی ینگ، ڈیفینس اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اے، گروپ سی میں کالونی لائن، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بی، خازان، ایم سی ایس اور این ٹی ایس جبکہ گروپ ڈی میں لیڈنگ یونٹ اے، نمل یونیورسٹی، یونٹی، منسٹری آف فنانس کی ٹیمیں شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں