علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، ایم سی ایس نے کالونی لائنز کو ہرا دیا

جمعرات 19 جولائی 2018 14:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایم سی ایس نے کالونی لائنز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں کالونی لائینز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز بنائے، عدنان نے 19 رنز اور عاصم 18 رنز بنائے، نعیم نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں ایم سی ایس نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا، افتخار نے 42 رنر اور ناصر نے 19 رنز بنائے۔

افتخار مین آف دی میچ قرار پائے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری محمد الیاس نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں لیگ کیب بنیاد پر حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں رائل کلب، سروے آف پاکستان، ایچ جے اے (اذکار)، لیڈنگ یونٹ بی اور کالونی فائٹر ، گروپ بی میں پی پی یو، ہائر ایجوکیشن کمیشن، کالونی ینگ، ڈیفینس اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اے، گروپ سی میں کالونی لائن، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بی، خازان، ایم سی ایس اور این ٹی ایس جبکہ گروپ ڈی میں لیڈنگ یونٹ اے، نمل یونیورسٹی، یونٹی، منسٹری آف فنانس کی ٹیمیں شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں