ایشین چیمپینز ٹرافی 18 سے 28اکتوبر تک عمان میں کھیلی جائیگی

ایونٹ میں پاکستان، بھارت، ملائشیا، کوریا، جاپان اور عمان کی ٹیمیں حصہ لیں گی

ہفتہ 21 جولائی 2018 14:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) ایشین چیمپینز ٹرافی 18 سے 28اکتوبر تک عمان میں کھیلی جائیگی ۔تفصیلات کے مطابق ایشین ہاکی فیڈریشن کے مطابق ایونٹ میں پاکستان، بھارت، ملائشیا، کوریا، جاپان اور عمان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 20اکتوبر کو ہوگا۔گرین شرٹس19اکتوبر کو کوریا، 22اکتوبر کو عمان، 24اکتوبر کو جاپان اور25اکتوبر کو ملائشیا سے مقابلہ کریگی ،ْایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی کا فائنل28 اکتوبر کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں