راوی کلب نے پہلا گنگال کلب فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

جنرل سیکرٹری اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے

پیر 23 جولائی 2018 12:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) راوی کلب نے غوری کلب کو شکست دے کر پہلا گنگال کلب فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل میچ کے مہمان خصوصی اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری تھے ، جنہوں نے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر پاکستان نیوی فٹ بال ٹیم کے کوچ محمد رمضان، راوی فٹ بال کلب کے صدر سید تنویراحمد، سیکرٹری حارث بن ہارون ، گنگال کلب کے صدر ایڈووکیٹ خالد محمود کیانی، غوری کلب کے سیکرٹری راجہ مسعود، قائداعظم کلب کے سیکرٹری چوہدری غلام رسول کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، گنگال فٹ بال گرا?نڈ میں کھیلے گئے فائنل میں دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں گول کرنے میں ناکام رہیں، میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جس میںراوی کلب نے غوری کلب کو 5-4 پنلٹی ککس سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا،راوی کلب نے کوارٹر فائنل میں گنگال کلب کو اور سیمی فائنل میں مہران کلب کو شکست دے فائنل میں جگہ بنائی تھی، راوی کلب کوکئی بار اسلام آباد کی چیمپئن ہونے کے ساتھ، ساتھ قومی لیگ کھیلنے کا بھی اعزاز حاصل ہے، جبکہ غوری کلب نے بولان کلب کے خلاف واک اوورز حاصل کرکے فائنل تک رسائی حاصل کی،ریفریز کے فرائض ایاز خان، اللہ نواز اور محمد اویس نے انجام دیئے،ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بہترین آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں اکبر کلب، مہران کلب، غوری کلب ، راوی کلب، بولان کلب، گنگال کلب، القائم کلب اور بارہ کہو کلب کی ٹیمیں شامل تھی، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری اورجنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے راوی کلب کی ٹورنامنٹ میں کامیابی پر کلب کے صدر سید تنویراحمد ، سیکرٹری حارث بن ہارون کو اور ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر گنگال کلب کے صدر ایڈووکیٹ خالد محمود کیانی کو مبارکباد دی ہی-

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں