علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں لیڈنگ یونٹ بی اور لیڈنگ یونٹ اے کی ٹیموں نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے

پیر 23 جولائی 2018 12:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں لیڈنگ یونٹ بی اور لیڈنگ یونٹ اے کی ٹیموں نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے، علاوہ اقبال اوپن یونیورسٹی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں لیڈنگ یونٹ بی نے رائل الیون کو 7 وکٹوں سے شکست دی، رائل الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 56 رنز بنائے، جواب میں لیڈنگ یونٹ بی نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 21 گیندوں پر پورا کر لیا، شاہ زیب 28 رنز بنا کر نمایاں رہے، اسرار نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، شاہ زیب مین آف دی میچ قرار پائے، دوسرے میچ میں لیڈنگ یونٹ اے نے نمل یونیورسٹی کو 65 رنز سے شکست دی، لیڈنگ یونٹ اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 113 رنز بنائے،عمران مانی نے 77 رنز اور شہریار نے 26 رنز بنائے، جواب میں نمل یونیورسٹی کی ٹیم مطلوبہ ہدف پورا نہ کر سکی بلکہ اس نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 48 رنز بنائے، قاسم نے 15 رنزبنائے،طارق نیازی نے چار کھلاڑی آئوٹ کئے،لیڈنگ یونٹ اے کے کھلاڑی عمران مانی مین آف دی میچ قرار پائی-

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں