اے ایف ایل جشن آزادی فٹ بال کپ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے گوجرانوالہ بلڈوگز کو ہرا دیا

بدھ 15 اگست 2018 16:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان کے زیراہتمام اے ایف ایل جشن آزادی فٹ بال کپ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے گوجرانوالہ بلڈوگز کو ہرا دیا جبکہ خواتین کا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور راولپنڈی کوئین کی ٹیموں کے درمیان برابر رہا،میچز کے اختتام پرآسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان کے صدر سردار طارق محمود اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کیں، اس موقع پر آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان کے سنیئر نائب صدر راجہ ناظیم ، نائب صدر راجہ ندیم، سیکرٹری جنرل چوہدری ذوالفقار کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، اے ایف ایل جشن آزادی فٹ بال کپ کے سلسلہ میں تین میچز الیون سٹار کرکٹ گرائونڈ، اسلام آباد میں کھیلے گئے پہلے میچ میںاسلام آباد یونائیٹڈ نے گوجرانوالہ بلڈوگز کو 40-15 سکور سے ہرا دیا، دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور راولپنڈی کوئین کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو کہ مقررہ وقت میں 1-1 سکور سے برابر رہا جبکہ تیسرے انڈر15- بوائز میچ میںجنون اورنز نے جنون بلیوز کو 18-7 سکور سے شکست دے کر میچ میں کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں