جشن آزادی کراٹے ٹورنامنٹ کل کھیلا جائیگا

جمعہ 17 اگست 2018 13:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی کراٹے ٹورنامنٹ کل ہفتہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائیگا آرگنائزنگ سیکرٹری اویس رشید مغل نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، مردوں کے نو جبکہ خواتین کے چھ ویٹ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں