علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ رائل الیون نے جیت لیا

جمعہ 17 اگست 2018 13:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ رائل الیون نے جیت لیا جبکہ لیڈنگ یونٹ کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ضیاء الحسین نقوی، انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن اسلام آباد کے صدر چوہدری ضیاء ،ْپاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (اکیڈمک) شاہد اسلام نے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے، اس موقع پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، مہمان خصوصی چوہدری ضیاء نے کہاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہمارے نوجوان طلبہ و طالبات کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھر چڑھ کر حصہ لینا چاہئے، کھلاڑی قوم کا سرمایہ اور امن کے سفیر ہوتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا فرض سب کا فرض ہے، شاہد اسلام نیکہا کہ کھیلوں کے ذریعے ہی نوجوان نسل کو مختلف معاشرتی برائیوں سے بچایا جا سکے ہے،ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری محمد اویس نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں چار گروپوں میں تقسیم کیا ، گروپ اے میں رائل کلب، سروے آف پاکستان،ایچ جے اے (اذکار)، لیڈنگ یونٹ بی اور کالونی فائیٹر ، گروپ بی میں پی پی یو، ہائر ایجوکیشن کمیشن، کالونی ینگ، ڈیفینس اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اے، گروپ سی میں کالونی لائن، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بی، خازان، ایم سی ایس اور این ٹی ایس جبکہ گروپ ڈی میں لیڈنگ یونٹ اے، نمل یونیورسٹی، یونٹی، منسٹری آف فنانس کی ٹیمیں شامل تھیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں