جاوید میاں داد نے پریس گیلری میں بیٹھ کر عمران خان کا وزیراعظم بننے کے انتخاب دیکھا

جمعہ 17 اگست 2018 22:20

جاوید میاں داد نے پریس گیلری میں بیٹھ کر عمران خان کا وزیراعظم بننے کے انتخاب دیکھا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) سابق کرکٹر جاوید میاں داد نے پریس گیلری میں بیٹھ کر عمران خان کا وزیراعظم بننے کے انتخاب دیکھا۔ جاوید میاں داد عمران کے اوپر سیدھے گیلری میں براجمان تھے اور صحافیوں کے اندر گھل مل گئے ۔

(جاری ہے)

جاوید میانداد اور عمران خان نے ملکر کرکٹ شروع کی تھی ۔ اب یہ مقد ر کی بات ہے کہ ایک ملک کا نیا وزیر اعظم بن رہا ہے جبکہ دوسرا جاوید میانداد پریس گیلری میں بیٹھ کر عمران خان کے انتخاب دیکھرہا ہے۔ عمران خان کبھی کبار جاوید میانداد کی طرف دیکھ کر مسکراتے بھی رہے اور ایک دوسرے کے سے مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی کرتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں