جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ، سی ڈی اے کی 18 رکنی ٹیم کا اعلان

ہفتہ 18 اگست 2018 19:08

جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ، سی ڈی اے کی 18 رکنی ٹیم کا اعلان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کے لئے سی ڈی اے کی 18رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کے سپورٹس آفیسر چوہدری شہزاد احمد نے بتایاکہ سید مدثر شاہ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سہیل محمود نائب کپتان ہونگے دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، محمد نعمان، شمنون مسیح، اسد شمیم، محمد آصف، محمد ریاض، محمد عرفان، جواد علی، وصی للہ، حکیم اللہ، سلمان بٹ،بلال، مشتاق احمد، محمد ارشد، مظہر حسین اور ذوالقرنین شامل ہیں جبکہ غلام حسین ٹیم کے ہمراہ منیجر اور رانا سلطان محمود کوچ ہونگے، ملک ناظم اسسٹنٹ منیجر اور وحید احمد گرائونڈ مین کے فرائض انجام دیں گے، چوہدری شہزاد نے بتایاکہ جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے اور کوچ رانا سلطان محمود کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں اور کھلاڑی بھی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہے ہیں، انہوں نیکہا کہ جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ اسلام آباد کے دو مختلف گرائونڈوں میں جاری ہے جن میں ٹی اینڈ ٹی اور روور گرائونڈ جی نائن شامل ہیں اور سی ڈی اے کلب ٹورنامنٹ میں اپنے میچز کا آغاز عید کے بعد کرے گی، انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کلب کو اسلام آباد کی چیمپیئن ہونے کے ساتھ ساتھ قومی لیگ کھیلنے کا بھی اعزاز حاصل ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں