پی ای ایف چیزرز فٹ بال کلب کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں مختلف مقابلے اختتام پذیر ہو گئے

پیر 20 اگست 2018 13:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) پی ای ایف چیزرز فٹ بال کلب اسلام آباد کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں مختلف مقابلے اختتام پذیر ہو گئے، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ ریاست علی آزاد تھے جہنوں کے ایونٹ میں شرکت کرنے والے شرکاء میں انعامات تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ای ایف چیزرز فٹ بال کلب اظہار حسین نے بتایاکہ ایونٹ کلب کی 20 ویں سالگرہ اور حشن آزادی کے موقع پر منعقد کیا گیا ہے جس میں کلب کے 80 سے زائد کھلاڑیوں نے مختلف ایج کیٹگریز کے کھیلوں اور ملی نغموں مقابلوں میں حصہ لیا، آخر پر شائقین کے لئے آئتش بازی کے مظاہرہ کا بھی انتظام کیا گیا تھا ان مقابلوں سے شائقین بڑے لطف اندوز ہوتے، مہمان خصوصی ایڈووکیٹ ریاست علی آزاد نیکہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے نوجوانوں نسل کے لئے تفریح مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے اور حکومت کا بھی فرض ہے کہ نوجوان نسل کو ایسے موقع فراہم کرے جس سے نوجوان نسل مختلف معاشرتی برائیوں سے بچ سکیں، آخر پر مہمان خصوصی نے اس کامیاب تقریب منعقد کروانے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں