پاک فٹ سال اکیڈمی اسلام آباد کی سات رکنی ٹیم کل منگل کو ترکی رووانہ ہوگی

پیر 20 اگست 2018 13:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) پاک فٹ سال اکیڈمی اسلام آباد کی سات رکنی ٹیم کل منگل کو ترکی رووانہ ہوگی، اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عدنان سمیع نے بتایاکہ پاک فٹ سال اکیڈمی کی ٹیم استنبول فٹ سال اکیڈمی کے خلاف تین میچز کی سیریز استنبول میں کھیلے گی، یہ سیریز 24 اگست سے شروع گی، سات رکنی پاک اکیڈمی ٹیم کے کھلاڑیوں میں مصطفی، شہزاد، عبدالوہاب، الہم جب، ہنزل ملک، محمد احمد اورعبداللہ شامل ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ مینجر فرائض نوید وڑائچ اور کوچ کے معین الدین انجام دیں گے، پاک اکیڈمی 26 اگست کو واپس وطن پہنچے گی-

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں