چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی مستعفی ہوگئے

استعفا دینے کے لیے عمران خان کے حلف اٹھانے کا انتظار کررہا تھا ، میری نیک تمنائیں پاکستان کی کرکٹ کے ساتھ ہیں،نجم سیٹھی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 20 اگست 2018 19:21

چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی مستعفی ہوگئے
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-20اگست 2018ء) :چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی مستعفی ہوگئے۔چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ استعفا دینے کے لیے عمران خان کے حلف اٹھانے کا انتظار کررہا تھا ، میری نیک تمنائیں پاکستان کی کرکٹ کے ساتھ ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم کے طور پر باقاعدہ حلف اٹھا لیا ہے اور آفس کا چارج بھی لے لیا ہے جس کے بعد پاکستان کی انتظامی سطح پر بڑی تبدیلیوں کی توقع کی جارہی تھی ۔

عمران خان نے جن شعبوں میں تبدیلی لانے کا اعلان کیا تھا ان میں ایک پاکستان کرکٹ بورڈ بھی تھا۔تاہم اب اس حوالے سے سب سے بڑی خبر یہ ہے کہ چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی مستعفی ہوگئے۔چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ میں انتظار کررہا تھا کہ نئے وزیر اعظم حلف اٹھا لیں تو میں استعفا دوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ میری تمام تر نیک تمنائیں اور دعائیں پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستانی ٹیم کے لیے ہیں ۔

اس موقع پر انہوں نے اپنا پیغام اپنے استعفی کی کاپی کے ساتھ ٹوئیٹ کیا۔
' یاد رہے کہ نجم سیٹھی کو کچھ سال قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کا چئیرمین بنایا گیا تھا۔انہوں نے پاکستان سپر لیگ کا اجراء کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو واپس لانے میں بھی انکی کوششیں قابل قدر ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں