چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

استعفیٰ وزیراعظم عمران خان نے بھجوا دیا انتخابات میں فتح کے بعد عمران خان نے انہیں عہدہ چھوڑنے کا پیغام بھجوایا جس کے بعد انہوں نے متعدد بار عمران خان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کوئی جواب نہ دیا جہاں تک ہو سکا کرپشن کی بہتری کے لئے اقدامات کئے اللہ تعالیٰ پاکستان کرکٹ کا حامی و ناصر ہو پی سی بی اور قومی کرکٹ ٹیم کے لئے نیک تمنائیں ہیں ، نجم سیٹھی آپ متعدد مواقعوں پر کہہ چکے ہیں پاکستان کرکٹ کے لیے آپ کا ایک مقصد ہے لہٰذا یہ بہتر ہو گا کہ آپ یہ عہدہ سنبھالیں اور ایسی مینجمنٹ کو یہ ذمے داری سونپیں جسے آپ کا مکمل اعتماد اور بھروسہ حاصل ہو، وزیراعظم کے نام استعفے کا متن

پیر 20 اگست 2018 20:05

چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ استعفیٰ وزیراعظم عمران خان نے بھجوا دیا انتخابات میں فتح کے بعد عمران خان نے انہیں عہدہ چھوڑنے کا پیغام بھجوایا جس کے بعد انہوں نے متعدد بار عمران خان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کوئی جواب نہ دیا تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیئر مین نجم سیٹھی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

وزیرعظم سیکرٹریٹ کے ارسال کئے گئے استعفیٰ میںکہا گیا ہے کہ مجھے 2014 میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے تعینات کیا تھا جہاں تک ہو سکا کرپشن کی بہتری کے لئے اقدامات کئے اللہ تعالیٰ پاکستان کرکٹ کا حامی و ناصر ہو پی سی بی اور قومی کرکٹ ٹیم کے لئے نیک تمنائیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے استعفے کی ایک نقل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنا استعفیٰ دینے سے قبل وزیر اعظم کے حلف لینے کا انتظار کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی نے عمران خان کو بھیجے گئے اپنے استعفے میں لکھا کہ مجھے اگست 2017 میں بورڈ آف گورنرز کے دس اراکین نے بالاتفاق 3سال کے لیے چیئرمین پی سی بی منتخب کیا تھا۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ متعدد مواقعوں پر کہہ چکے ہیں پاکستان کرکٹ کے لیے آپ کا ایک مقصد ہے لہٰذا یہ بہتر ہو گا کہ آپ یہ عہدہ سنبھالیں اور ایسی مینجمنٹ کو یہ ذمے داری سونپیں جسے آپ کا مکمل اعتماد اور بھروسہ حاصل ہو۔

سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے وسیع تر مفاد کے آپ کے مقاصد کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے میں چیئرمین پی سی بی اور بورڈ آف گورنر کے رکن کی حیثیت سے مستعفی ہوتا ہوں۔ یاد رہے سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی جانب سے عہدہ چھوڑنے اور مدت پوری کرنے کے بعد بورڈ آف گورنرز نے گزشتہ سال نجم سیٹھی کو پی سی بی چیئرمین منتخب کیا تھا۔، واضح رہے کہ تحریک انصاف کی انتخابات میں فتح کے بعد نجم سیٹھی کو عمران خان کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کا پیغام بھجوایا گیا تھا بعدا زاں نجم سیٹھی نے متعدد بار عمران خان سے رابطے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے تا ہم وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ان کی اہلیہ جگنو محسن کے ووٹ کے بعد چہ سگوئیاں کی جا رہی تھیں کہ شاید نجم سیٹھی اپنے عہدے پر کام جاری رکھ سکیں لیکن پیر کے روز انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان عمران خان کو ارسال کر کے چیئر مین پی سی بی کے عہدے سے کنارہ کشی اختیار کر لی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں