یونٹی فٹ بال ٹورنامنٹ مہران کلب نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

منگل 18 ستمبر 2018 14:51

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) لائف تھرو سپورٹس پاکستان کے زیراہتمام جاری یونٹی فٹ بال ٹورنامنٹ میں مہران کلب نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں پہلا سیمی فائنل مہران کلب اور روور کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانا تھا لیکن مہران کلب نے روور کلب کے خلاف واک اوورز حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سٹفپن جون نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بہترین سولہ رجسٹرڈ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ماڈل ٹاون کلب, غوری کلب, مہران کلب, القائم کلب, قائداعظم کلب, یوتھ پاور کلب, اکبر کلب, ترامڑی کلب, راوی کلب, ذیشان کلب, کرن کلب, روور کلب, حیدری کلب, ایلیٹ کلب, اسلام آباد اکیڈمی اور پاک سپورٹنگ کلب شامل ہیں ٹورنامنٹ کافائنل جیتنے والی ٹیم کو 15 ہزار روپے اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 10 ہزار روپے بطور انعام دیئے جائیں گی-

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں