وزیر اعظم عمران خان کل شام متحدہ عرب امارات پہنچیں گے

امکان ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بھارت اور پاکستان کے مابین کھیلے جانے والا میچ بھی دیکھیں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 18 ستمبر 2018 14:47

وزیر اعظم عمران خان کل شام متحدہ عرب امارات پہنچیں گے
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18ستمبر 2018ء ) : وزیر اعظم عمران خان ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات کے دورے کے موقع پر پاک بھارت میچ دیکھنے بھی جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنا پہلا غیرملکی دورہ کرنے کے لیے سعودی عرب کا انتخاب کیا۔وزیر اعظم آج سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر روانہ ہوچکے ہیں۔وزیراعظم آج 2 روزہ دورےکےپہلےمرحلےپرسعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔

اس دورے میں خارجہ اورخزانہ کےوفاقی وزرا،مشیرتجارت وزیراعظم کےہمراہ ہیں۔دوسری جانب سعودی عرب نے وزیر عظم عمران خان کا تاریخی استقبال کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض کو پاکستان پرچوں سے سجا دیا گیا،اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر سعودی عرب اور پاکستان کے پرچم ایک ساتھ لہرا دئیے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانروا،ولی عہد سے الگ الگ ملاقاتیں کرینگے۔

سعودی فرمانرواوزیراعظم کےاعزازمیں شاہی محل میں ضیافت بھی دینگے۔وزیراعظم کےہمراہ جانیوالےوزرااپنےسعودی ہم منصب سے ملاقاتیں کرینگے۔اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی اور معاشی حوالے سے اہم معاہدے ہونے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔وزیر اعظم دورہ مکمل کرنے کے بعد کل شام متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہوں گے۔وہاں وہ متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔

اس موقع پر امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان اور بھارت کے مابین کل کھیلے جانے والا میچ دیکھنے کے لیے بھی جائیں ۔یہ بات حتمی شیڈول میں شامل نہیں تاہم اس چیز کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ کل پاکستان ایشاء کپ میں اپنا دوسرا میچ اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاکستان نے ایشیاء کپ میں اپنے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کو شکست دی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں