پاکستان کے ساتھ کھلتے ہوئے بہت مزہ آتا ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان برابر کا مقابلہ ہو گا، سارو گنگولی

منگل 18 ستمبر 2018 22:15

پاکستان کے ساتھ کھلتے ہوئے بہت مزہ آتا ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان برابر کا مقابلہ ہو گا، سارو گنگولی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کھلتے ہوئے بہت مزہ آتا ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان برابر کا مقابلہ ہو گا۔

(جاری ہے)

ویرات کوہلی بہترین کھلاڑی ہیں لیکن ان کے بغیر بھی بھارتی ٹیم میچ جیت سکتی ہے تفصیلات کے مطابق منگل کے روز نجی ٹی وی کے پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر سارو گنگولی نے کہا ہے کہ آج بدھ کو ہونے والے ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ برابر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی بہترین کھلاڑی اور ٹیم کے لئے بہت اہم ہیں لیکن ان کی غیر موجودگی میں کمزوری ضرور ہو گی لیکن ٹیم پھر بھی جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں