ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

بدھ 19 ستمبر 2018 14:27

ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان اور بھارت کے میچ سے کچھ گھنٹے قبل ہی شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور پاکستانیوں کی بھابھی ثانیہ مرزانے کرکٹ کے گرائونڈ پر ہونے والی اس پاک بھارت جنگ سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے کچھ دنوں کیلئے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

ثانیہ مرزا نے ٹوئٹر پر اپنے اعلان میں کہا کہ ’’ پاک بھارت میچ سے بعد کی صورتحال سے محفوظ رہنے کیلئے بہتر ہے کہ سوشل میڈیا سے کچھ دن کیلئے دوری اختیار کر لی جائے کیونکہ جو فضول باتیں یہاں پر کی جارہی ہیں وہ ایک اچھے بھلے بندے کو بیمار کر سکتی ہیں تو حاملہ خاتون کو تو اکیلا چھوڑ ہی دو۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لوگوں سے کہا کہ یاد رکھو کہ یہ صرف ایک کرکٹ میچ ہی ہے ‘‘۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں