ْایشین جونیئر اسکواش چیمپین شپ میں شرکت کیلئے قومی جونیئر ٹیم 23ستمبر کو بھارت روانہ ہو گی

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:10

ْایشین جونیئر اسکواش چیمپین شپ میں شرکت کیلئے قومی جونیئر ٹیم 23ستمبر کو بھارت روانہ ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) ایشین جونیئر اسکواش چیمپین شپ میں شرکت کیلئے قومی جونیئر اسکواش ٹیم 23ستمبر کو بھارت روانہ ہو گی ، پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان کے مطابق 26ستمبر سے بھارتی شہر چنائی میں کھیلی جانیوالی چیمپین شپ میں پاکستان انڈر13,انڈر 15, انڈر17, انڈر19کیٹگریز میں شرکت کرئیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ عباس زیب,عزیر شوکت انڈر 19کیٹگری میں نمائندگی کرینگے ، حارث قاسم,اسد اللہ انڈر 17, انس بخاری انڈر 13کیٹگری کھیلیں گے جبکہ انڈر 15کیٹگری میں حمزہ خان,اصحاب عرفان ایکشن میں دکھائی دینگے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں