اولمپک سالیڈیرٹی آرچری کوچنگ کورس نومبر میں لاہور میں ہوگا

پیر 24 ستمبر 2018 12:20

اولمپک سالیڈیرٹی آرچری کوچنگ کورس نومبر میں لاہور میں ہوگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے اولمپک سالیڈیرٹی آرچری کوچنگ کورس نومبر میں لاہور میں ہوگا، پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایاکہ کوچنگ کورس میں ملک بھر سے 20 کوچز شرکت کریں گے، جن میں 14 مرد اور 6 خواتین کوچز شامل ہیں، کورس کا افتتاح پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے لیفٹینٹ جنرل (ر ) سید عارف حسن کریں گے کورس کے اختتام پر شرکائ میں اسناد تقسیم کی جائیں گی-

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں