9 ویں کیلیگن گرلز تھرو بال ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

پیر 24 ستمبر 2018 12:25

9 ویں کیلیگن گرلز تھرو بال ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام 9ویں کیلیگن گرلز تھرو بال ٹورنامنٹ کل منگل سے سٹی سکول پی اے ایف چیپٹر، کراچی میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ایونٹ میں چار کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں سب جونیئر ( کلاس پنجم سے ہفتم تک)، جونیئر (او لیو اور میٹرک تک)، سنیئر (اے لیو سے بارہویں تک) اور یونیورسٹی سطح تک کے مقابلے شامل ہیں، ان مقابلوں میں 74 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے صدر طاہر نوید نے ٹورنامنٹ منعقد کروانیکی منظوری دے دی ہے اور ٹورنامنٹ 29 ستمبر تک جاری رہے گا ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم میں انعامات تقسیم کئے جائیں گی-

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں