صبح نو نیشنل لیڈیزٹینس ٹورنامنٹ کا آغازہو گیا

پہلے روز سارہ محبوب اور سارہ منصور نے آسان فتوحات سمیٹیں

پیر 24 ستمبر 2018 16:42

صبح نو نیشنل لیڈیزٹینس ٹورنامنٹ کا آغازہو گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) صبح نو نیشنل لیڈیزٹینس ٹورنامنٹ کا آغازہو گیا ہے ۔پہلے روز سارہ محبوب اور سارہ منصور نے آسان فتوحات سمیٹ لیں۔ تفصیلات کے مطابق صبح نو نیشنل لیڈیز ٹینس ٹورنامنٹ کاآغااتوار سے پی ایس بی ٹینس کورٹس میں ہوگیا۔ پہلے روز کے مقابلوں میں ملک کی نامور خواتین ٹینس کھلاڑیوں سارہ محبوب اور سارہ منصور نے آسان فتوحات اپنے نام کیں ۔

سارہ منصور جن کو پہلے رائونڈ میں بائی ملا، نے اپنے سیکنڈ رائونڈ مقابلے میں شیزہ کو بآسانی زیر کر لیا۔ سارہ محبوب بھی مریم مرز اکے مقابلے میں اپنا سیکنڈ رائونڈ میچ بآسانی جیتنے میں کامیاب رہیں۔ ایشا جواد کو بھی اپنی حریف انعم کے مقابلے میں آسان فتح نصیب ہوئی۔ اس سے پہلے شاہدہ بادشاہ اور شاہدہ فاروق اپنے پہلے مرحلے کے مقابلوںمیں فاتح رہیں۔

(جاری ہے)

گرلز انڈر 14 کے پہلے مرحلے کے مقابلوں میں زینب علی، فاطمہ علی اور ماہ رُخ فاروقی فاتح ٹھہریں ۔ دریں اثنا منتظمین کو گرلز انڈر 18 میں انتہائی کم انٹریز موصول ہونے پر یہ کیٹیگری ختم کرنا پڑی ۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مہوش چشتی نے بتایا کہ ہمیں گرلز انڈر 18 کے لیے صرف 4 انٹریز موصول ہوئیں اور ہمیں مجبوراً یہ کیٹیگری ختم کرنا پڑی۔ ٹورنامنٹ میں لیڈیز، سنگلز، لیڈیز ڈبلز اور گرلز انڈر 14 کے مقابلے جا ری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں