اسلام آباد سپر فٹ بال لیگ6اکتوبر سے شروع ہو گی

بدھ 26 ستمبر 2018 12:25

اسلام آباد سپر فٹ بال لیگ6اکتوبر سے شروع ہو گی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) اسلام آباد سپر فٹ بال لیگ 6 اکتوبر سے وفاقی دارالحکومت میں شروع ہو گی ،اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ سپر لیگ کی تیاریاں زورو شور پر ہیں اور لیگ میں اسلام آباد کی ٹاپ 8 ٹیمیں حصہ لیںگی ، جن میں سی ڈی اے کلب، اسلام آباداکیڈمی کلب، روور کلب، اکبر کلب ،ایورگرین کلب، مہران کلب، ہماکلب اور راوی کلب شامل ہیںلیگ کے میچز ہر ہفتہ اور اتوار کو کھیلے جائیں گی-

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں