کھلاڑیوں کے مسائل حل کئے بغیر ملک میں کھیلیں ترقی نہیں پایاسکتیں اور حکومت کھیلوں کی ترقی کے لئے مثبت اقدامات کرے، میجر جنرل ( ر ) اکرم ساہی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 12:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر )محمد اکرم ساہی نے کہاکہ کھلاڑیوں کے مسائل حل کئے بغیر ملک میں کھیلیں ترقی نہیں کر سکتیں اور حکومت کھیلوں کی ترقی کے لئے مثبت اقدامات کرے، گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن کھلاڑیوں کے بے پناہ مسائل ہیں کھلاڑیوں کاسب سے بڑا مسئلہ بے روز گاری کے علاوہ کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان میں سہولیات فراہم کرنے کا ہے جب تک ان مسائل پر قابو نہیں پایا جاتا تو اس وقت تک ملک میں کھیلیں ترقی نہیں کر سکتیں، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور سپانسر کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں کی ترقی میں اپنا بھر کردار ادا کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں فنڈز کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے حکومت کو فیڈریشنز کی سالانہ گرانٹس میں اضافہ کرنا چاہئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میںکھلاڑیوں کو وہ سہولیات نہیں مل رہی ہیں جو بیرون ملک میں دی جاتی ہیں، وہاں پر توہر کھیل کی اکیڈمیز بنائی ہوئی ہیں اور ان میںپانچ سے سات سال کے بچے اور بچی کو کھیلنے کی تربیت دی جاتی، جناح سٹیڈیم کی مرمت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کئی عرصہ سے جناح سٹیڈیم کا ٹریک کھیلنے کے قابل نہیں ہے اور کئی بار پاکستان سپورٹس بورڈ کے احکام سے بات کر چکے ہیں لیکن ابھی تک اس کو مرمت یا نیا ٹریک نہیں بچھایا گیا، اکرم ساہی نے کہا کہ اگر ہمارے پاس انٹرنشینل سطح کی سہولیات ہوں تو غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آکر کھیلنے کے لئے تیار ہیں-

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں