ایک روزہ ٹیلنٹ ہنٹ گرلز باکسنگ ٹورنامنٹ اتوارکو کھیلا جائیگا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 12:27

ایک روزہ ٹیلنٹ ہنٹ گرلز باکسنگ ٹورنامنٹ اتوارکو کھیلا جائیگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) کراچی ویسٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایک روزہ آل کراچی ٹیلنٹ ہنٹ گرلز باکسنگ ٹورنامنٹ کل اتوار کو ٹرانس لیاری باکسنگ کلب پرانا گولیمار، کراچی میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اس ایونٹ میں جونیئر گرلز‘انڈر 16گرلز کے علاوہ یوتھ اینڈ ایلیٹ کلاس کے مقابلے ہونگے ۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکرٹری علی محمد سعید کے مطابق ایونٹ میں شہر بھر کے تمام کلبوں کے گرلز باکسر حصہ لے رہی ہیں وئنگ اورڈراز کمیٹی چار ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں گلاب شاہ‘ علی محمد سعید‘ نورمحمد قمبرانی اورسابق انٹرنیشنل باکسر رئوف قریشی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں