قومی سوئمنگ چیمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی

منگل 23 اکتوبر 2018 12:02

قومی سوئمنگ چیمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی سوئمنگ چیمپئن شپ آئندہ ماہ 2 سے 4 نومبر تک لاہور میںکھیلی جائے گی۔ پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے میجر (ر) ماجد وسیم نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 11 ٹیموں کے مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان واپڈا، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں مختلف کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں فری سٹائل، انفرادی میڈلے، بریسٹ سٹروک، بٹربلافلائی، فری سٹائل ریلے، واٹر پولو، بیک سٹروک اور میڈلے ریلے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیمیں یکم نومبر کو لاہور پہنچیںگی اور اسی روز شام کو شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کا اجلاس ہوگا جس میںچیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان اور چیمپئن شپ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ 4 نومبر تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں