بھارتی کرکٹ ٹیم 21 نومبر کو ون ڈے میچ سے دورہ آسٹریلیا کا آغاز کریگی

بھارتی ٹیم دورہ آسٹریلیا کے دوران تین ٹی 20 میچز، چار ٹیسٹ میچز اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز میں شرکت کریگی

ہفتہ 17 نومبر 2018 13:33

بھارتی کرکٹ ٹیم 21 نومبر کو ون ڈے میچ سے دورہ آسٹریلیا کا آغاز کریگی
کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) بھارتی کرکٹ ٹیم 21 نومبر کو کینگروز کے خلاف ون ڈے میچ سے دورہ آسٹریلیا کا آغاز کرے گی۔ بھارتی ٹیم اپنے دورہ آسٹریلیا کے دوران تین ٹی 20 میچز، چار ٹیسٹ میچز اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز میں شرکت کریگی۔ شیڈول کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز برسبین میں 21 نومبر سے ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 23 نومبر کو میلبورن میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 25 نومبر کو سڈنی میں کھیلا جائیگا۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 6 سے 10 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا، دوسرا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ کے مقام پر کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

تیسرا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن میں کھیلا جائیگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری 2019ء تک سڈنی میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری 2019ء کو سڈنی میں کھیلا جائیگا۔ دوسرا ون ڈے میچ 15 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 18 نومبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں