2 رکنی قومی ٹیم آئی بی ایس ایف ورلڈ سکس ریڈ اینڈ ٹیم سنوکر چیمپین شپ میں شرکت کیلئے مصر روانہ

منگل 11 دسمبر 2018 16:45

2 رکنی قومی ٹیم آئی بی ایس ایف ورلڈ سکس ریڈ اینڈ ٹیم سنوکر چیمپین شپ میں شرکت کیلئے مصر روانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) 2 رکنی قومی ٹیم آئی بی ایس ایف ورلڈ سکس ریڈ اینڈ ٹیم سنوکر چیمپین شپ میں شرکت کے لئے منگل کو مصر روانہ ہوگئی جبکہ 2 کھلاڑیوں نے ایونٹ میں شرکت کرنے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن ( پی بی ایس ای)کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چیمپین شپ (کل) جمعرات سے مصر میں شروع ہوگی جس میں شرکت کیلئے محمد ماجد علی اور محمد بلال روانہ ہو گئے ہیں جبکہ بابر مسیح اور محمد آصف نے ایونٹ میں شرکت سے انکار کردیا۔

ایسوسی ایشن نے ایونٹ کے لئے چاروں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا تھا اور تمام کھلاڑیوںکو کراچی میں گزشتہ روز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ چاروں کھلاڑیوں نے گزشتہ روز رپورٹ کی ۔اس موقع پر بابر مسیح اور محمدآصف نے سنٹرل کنٹریکٹ دستخط کرنے سے انکار کردیا اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایونٹ میں شرکت کرنے سے بھی معذرت کردی۔ انہوں نے کہاکہ ایسوسی ایشن نے تمام صوبوں کو سالانہ سنٹرل کنٹریکٹ 16نومبرکو بھجوائے تھے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں