بیگم کلثوم سیف الله خان نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ سے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع

منگل 11 دسمبر 2018 22:36

بیگم کلثوم سیف الله خان نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ سے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) بیگم کلثوم سیف الله خان نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ منگل سے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گیا۔ پہلے روز بوائز انڈر۔

(جاری ہے)

18 کے پہلے مقابلوں میں کاشان عمر، ہسام خان، عبدالحنان خان، کامران خان، حمزہ عاصم، سبحان بن سالک، اذن ساجد اور فیضا شاہد نے اپنے اپنے میچ جیت کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ بوائز انڈر۔14 سنگل پہلے رائونڈ کے مقابلوں میں عبدالباسط، کاشان عمر، احمد نائیل، طلحہ خان اور عبدالحنان نے اپنے اپنے میچ جیت کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ لیڈیز سنگلز کے میچز بدھ کو کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں