ایشین فٹ سال چمپئن شپ کل اسلام آباد میں شروع ہوگی

چمپئن شپ کا افتتاح وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کریں گی

بدھ 12 دسمبر 2018 13:10

ایشین فٹ سال چمپئن شپ کل اسلام آباد میں شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین فٹ سال چمپئن شپ کل جمعرات سے لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ چمپئن شپ کا افتتاح وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کریں گی۔ پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان ملک نے بتایا کہ چمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت، نیپال، ترکی، سعودی عرب اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کو ابھی تک این او سی جاری نہیں ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ان ٹیموں سے ابھی رابطہ جاری ہے ان کی طرف سے تمام تیاریاں مکمل ہیں صرف ویزہ جاری ہونے کی بات ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیشن کی ٹیموں کو جلدازجلد این او سی جاری کئے جائیں تاکہ وہ ٹیمیں بھی انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلی بار ایشیائی سطح کی چیمپئن شپ کی میزبانی کر رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں