پاکستان فٹ بال فیڈریشن انتخابات ،

تین خواتین نشستوں پر فرزانہ روف، جویریہ ظفر اور تصور عزیز کامیاب

بدھ 12 دسمبر 2018 17:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں تین خواتین نشستوں پر فرزانہ روف، جویریہ ظفر اور تصور عزیز کامیاب ہو گئیں، انتخاب سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں ہوئے، ریٹرننگ آفیسر عامر سلیم رانا نے اعلان کرتے بتایا ک خواتین کی تین نشستوں کے لئے فرزانہ روف اور جویریہ ظفر سولہ، سولہ اور تصور عزیز چودہ ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔

(جاری ہے)

جبکہ نادیہ نقوی نے دو ووٹ حاصل کئے۔ خواتین کی تین نشستوں کے لئے آٹھ خواتین نے کاغذات جمع کروائے تھے جن میں فرزانہ روف، فوزیہ نورین، جویریہ ظفر، نادیہ نقوی، سعادیہ شیخ، تصور عزیز، زینب علی اور کنول شوزب شامل تھیں ، اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے نمائندے راجہ ذوالفقار بھی موجود تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں