وفاقی دارالحکومت میں کراٹے کھیل کا ٹیلنٹ موجود ہے، اعجاز الحق

جمعرات 13 دسمبر 2018 14:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر اعجازالحق نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کراٹے کے کھیل کا ٹیلنٹ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ سہولیات نہ ہونے سے کھیل کا ٹیلنٹ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کو سرکاری سطح پر فنڈز نہیں ملتے بلکہ اپنی مدد آپ کے تحت ایسوسی ایشن مختلف ایونٹس میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کو بھیجتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے پاس کم وسائل ہونے کے باوجود ہمارے کھلاڑیوں نے مختلف ایونٹس میں میڈلز حاصل کر رکھے ہیں جن میں قائداعظم گیمز، بین الصوبائی گیمز، قومی کراٹے چیمپئن شپ اور بین الصوبائی کراٹے چیمپئن شپ شامل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیمی ادارے کھیلوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں لیکن تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں