محمد شعیب نے بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) محمد شعیب نے بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ہفتہ کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے بوائز سنگلز انڈر 18 کے فائنل میں محمد شعیب نے سبحان بن سالک کو 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

بوائز انڈر 14 سیمی فائنلز کے مقابلوں میں سمیع زیب نے عزیر خان کو 6-1 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ لیڈیز سنگلز کا فائنل سارہ محبوب اور اوشنا سہیل کے درمیان اتوار کو 11 بجے کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں