اسلام آباد پولیس اورنادرا کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ

اسلام آباد پولیس کی کرکٹ ٹیم نے یہ میچ تین وکٹو ںکی بر تر ی سے جیت لیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) اسلام آباد پولیس اورنادرا کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ پولیس لائن ہیڈکواٹر ز گرا ونڈ میں کھیلا گیا جس میں اسلام آباد پولیس کی کرکٹ ٹیم نے یہ میچ تین وکٹو ںکی بر تر ی سے جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد پولیس اور نا درا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ پولیس لائن ہیڈکواٹر ز گرا ونڈ اسلام آباد میں کھیلا گیا جس میں اسلام آ باد پولیس کے کپتا ن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلٹنگ کا فیصلہ کیا ، نادرا کی کر کٹ ٹیم118 کے مجمو عی رنز پر آ ل آ ئو ٹ ہو گئی ،نا در کے کا ر مین نی26اور ذیشان نے 20رنز اسکو ر کیے ، اسلام آباد پولیس کی طرف سے نعما ن شفیق نے 20رنز پر5وکٹیں، وحید نے 26رنز پر 3وکٹیں حا صل ،کیں جبکہ کپتان ایو ب اعوان نے 10رنز پر دو وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں اسلام آباد پولیس کی ٹیم نے مطلو بہ حدف 20اورزمیں مکمل کر لیا ، وحید نے 40رنز سکور کئے جبکہ ایو ب اعوان نے 33 رنز سکو ر کیے ، نعمان شفیق کو مین آ ف دی میچ قرار دیا گیا ، آئی جی اسلام آبادمحمد عامر ذوالفقار خا ن نے اپنے پیغام میں دونوں ٹیموں کو شاباش دی اور اسلام آباد پولیس کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے کیونکہ کھیلوں کی سرگرمیاں انسانی زندگی کی ترقی اور قیام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور صحت مند معاشرے کی تعمیر میں مدد کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

کھیلوں سے نہ صرف لوگوں میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے بلکہ دبائو کے ماحول سے نکلنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔چونکہ پولیس افسران و جوان لوگوں کی جان و مال کے تحفظ ،جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور امن و عامہ کے قیام کے لئے مقررہ اوقات سے بھی زیادہ وقت کے لئے اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے میں مصروف رہتے ہیں ،آخر میں انہوں نے سپورٹس آفیسر اسلام آباد پولیس ایوب اعوان کو کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے پر شاباش دی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں