قومی کھلاڑیوں نور زمان اور محمد حمزہ خان نے یو ایس جونیئر سکوائش چیمپین شپ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

پیر 17 دسمبر 2018 12:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) سکوائش کے قومی کھلاڑیوں نور زمان اور محمد حمزہ خان نے اپنے اپنے میچ جیت کر یو ایس جونیئر سکوائش چیمپین شپ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ پیر کو پاکستان سکوائش فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یو ایس جونیئر سکوائش چیمپین شپ امریکا میں جاری ہے جس میں پاکستان کی جانب سے انڈر 19 میں عباس زیب، انڈر 15میں محمد حمزہ خان، انڈر15 نور زمان اور حمام احمدانڈر13 کی کیٹیگریز میں حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انڈر 15 کیٹیگری کے مقابلوں میں نور زمان اور محمد حمزہ نے اپنے اپنے میچز جیت کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔ محمد حمزہ نے کولمبیا کے تنگ ایڈوارڈ کو 11-6، 11-7 اور 11-5 سے ہرادیا جبکہ نورزمان نے امریکا کے چتوری ورون کو 6-11، 11-7، 9-11، 11-6 اور 11-5 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ محمد حمزہ کوارٹر فائنل میں مصر کے محمد عبداللہ کے مد مقابل ہوں گے جبکہ نور زمان اور امریکا کے کارنی ٹیڈکے درمیان کوارٹر فائنل کھیلا جائے گا۔ انڈر 19 کیٹیگری میں عباس زیب کو مصر کے عاطف اسماعیل کے ہاتھوں شکست کھا گئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں