پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ آسٹریلیا سے جنوری میں ایک بار پھر رابطہ کرے گا ،ْ

ون ڈے میچز کھیلنے پربات چیت ہوگی پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 19 سے 31 مارچ تک متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے ،ْرپورٹ

پیر 17 دسمبر 2018 13:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ آسٹریلیا سے جنوری میں ایک بار پھر رابطہ کرے گا اور پاکستان میں ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے بات چیت کرے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 19 سے 31 مارچ تک متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے۔ پی سی بی کے مطابق خواہش ہے کہ پی ایس ایل کے میچز کے بعد کم از کم دو ون ڈے میچز کراچی میں کھیلے جائیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ابتدائی بات چیت بھی کرکٹ آسٹریلیا سے کی گئی لیکن اس کے بعد معاملہ آگے نہیں بڑھ سکا تھا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی جنوری کے وسط میں ایک بار پھر کرکٹ ا?سٹریلیا سے اس معاملے پر بات چیت میں درخواست کرے گا کہ پاکستان میں میچز کھیلنے کے حوالے سے فیصلہ پی ایس ایل کے میچز کے انعقاد کو دیکھ کر کیا جائے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کرکٹ آسٹریلیا سے کہے گا کہ وہ پی ایس ایل کے میچز کے لیئے اپنا وفد بھی پاکستان بھیجے تاکہ انتظامات کا جائزہ لیا جاسکے۔واضح رہے کہ پی سی بی نے کراچی میں پی ایس ایل کے 5 اور لاہور میں 3 میچز کرانے کا اعلان کیا ہوا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں