بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ٹینس چمپئن شپ شپ میں بوائز انڈر- 18 سنگلز اور لیڈیز سنگلز کے مین رائونڈ مقابلے کل کھیلے جائیں گے

پیر 17 دسمبر 2018 13:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ٹینس چمپئن شپ میں بوائز انڈر- 18 سنگلز اور لیڈیز سنگلز کے مین رائونڈ مقابلے کل منگل کو کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایا کہ چمپئن شپ میں چمپئن شپ میں پاکستان سمیت غیرملکی کھلاڑی کثیر تعداد میں شرکت کر رہے ہیں جن میں روس، اٹلی، جرمنی، فرانس، سعودی عرب،امریکہ، جاپان، سرابیا، تائیوان، آئر لینڈ، تھائی لینڈ، کینیڈا، پولینڈ، سنگا پور، ازبکستان، آسٹریلیا، کوریا، تاجکستان اور قطر کے ٹینس سٹار شامل ہیں، انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل فیچر مردوں کا ایونٹ بھی ہوگا، اس کے علاوہ لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر -18، سنگلز، بوائز انڈر-14 اور بوائز اینڈ گرلز انڈر- 10 کے مقابلے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں بوائز انڈر- 18 سنگلز اور لیڈیز سنگلز کے مین رائونڈ مقابلے (آج )منگل کو کھیلے جائیں گے جبکہ مینز سنگلر کے پری کوارٹر 20 دسمبر کو، کوارٹر فائنل مقابلے 21 دسمبر کو، سیمی فائنل 22 دسمبر کو جبکہ فائنل مقابلے 23 دسمبر کو کھیلے جائیں گے، چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں