قومی ٹیم برٹش جونیئر سکوائش چمپئن شپ میں شرکت کیلئے کل برطانیہ روانہ ہوگی

ْ برٹش جونیئر سکوائش چمپئن شپ 2 سے 6 جنوری 2019ء تک برطانیہ کے شہر برمنگھم میں کھیلی جائے گی

پیر 17 دسمبر 2018 13:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) قومی ٹیم برٹش جونیئر سکوائش چمپئن شپ میں شرکت کے لئے کل منگل کو برطانیہ روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان سکوائش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر عامر اقبال کے مطابق برٹش جونیئر سکوائش چمپئن شپ 2 سے 6 جنوری 2019ء تک برطانیہ کے شہر برمنگھم میں کھیلی جائے گی جس میں عباس زیب انڈر 19-، حارث قاسم، فرحان ہاشمی اور اسد اللہ خان انڈر17-، محمد حمزہ خان، نور زمان اور محمد اشہب عرفان انڈر15- جبکہ انس علی شاہ اور حمام احمد انڈر13- کیٹیگری کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں