بلائنڈ خواتین ٹیموں کے درمیان دنیا کی پہلی بین الاقوامی 5 میچوں پر مشتمل سیریز آئندہ ماہ پاکستان میں کھیلی جائے گی

پیر 17 دسمبر 2018 13:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) بلائنڈ خواتین ٹیموں کے درمیان دنیا کی پہلی بین الاقوامی 5 میچوں پر مشتمل سیریز آئندہ ماہ پاکستان میں کھیلی جائے گی اس سلسلے میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے نیپال اور پاکستان کی بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریزکے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت دو میچز اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ کے مطابق نیپال اور پاکستان کی بلائنڈ خواتین ٹیموں کے درمیان دنیا کی پہلی بین الاقوامی 5 میچوں پر مشتمل سیریز آئندہ ماہ پاکستان میں کھیلی جائے گی۔ دونوں ممالک کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 29 جنوری کو لاہور، 31 جنوری اور یکم فروری 2019ء کو فیصل آباد جبکہ تین اور چار فروری کو اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ نے اس سیریز کو پہلی بین الاقوامی سیریز قرار دیا ۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی بلائنڈ خواتین ٹیموں کے درمیان جو سیریز کھیلی گئی تھی، اس کی منظوری ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ سے نہیں لی گئی تھی۔ سیّد سلطان شاہ نے بتایاکہ پاکستان نے نیپال کے خلاف قومی بلائنڈ خواتین کرکٹ ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس کا باضابطہ اعلان جنوری میں کردیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں